چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجران کا پولینڈ کے سفیر پیوٹر اے اوپلینسکی سے ملاقات میں اظہار

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پاکستان اور پولینڈ کے درمیان پارلیمانی شعبوں سمیت کثیر الجہتی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پولینڈ کے ساتھ دوطرفہ تجارتی، دفاعی، سماجی اور پارلیمانی رابطوں کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاﺅس میں پولینڈ کے سفیر پیوٹر اے اوپلینسکی …

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پاکستان اور پولینڈ کے درمیان پارلیمانی شعبوں سمیت کثیر الجہتی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پولینڈ کے ساتھ دوطرفہ تجارتی، دفاعی، سماجی اور پارلیمانی رابطوں کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاﺅس میں پولینڈ کے سفیر پیوٹر اے اوپلینسکی سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے پولینڈ کے سفیر کو خوش آمدید کہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ملکوں میں باہمی رابطوں کو بڑھانے کےلئے وسیع گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے پاکستان اور پولینڈ کے درمیان بین الاقوامی فورمز پر تعاون کو تسلی بخش قرار دیا اور کہا کہ پولینڈ اور پاکستان کی پارلیمانوں میں موجود دوستی گروپوں کے ذریعے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے۔ صادق سنجرانی نے تعلیم کے شعبہ میں بھی رابطہ کاری کو مفید قرار دیتے ہوئے تجویز دی کہ پاکستانی طلباءکےلئے اور خاص طور پر بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلباءکو سکالر شپس کے ذریعے پولینڈ کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں پیشہ وارانہ تعلیم کے حصول کے مواقع فراہم کئے جائیں۔ پولینڈ کے سفیر نے کہا کہ پولینڈ کان کنی، معدنیات اور دفاع کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے اور پاکستان کے ساتھ دوستی کی اپنی ایک تاریخ ہے۔ انہوں نے چیئرمین سینیٹ کو تیل و گیس کے شعبوں میں کام کرنے والی کمپنیوں کے بارے میں بھی بتایا اور کہا کہ توانائی کے شعبہ میں تعاون کےلئے وسیع گنجائش ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان میں حالات تبدیل ہو چکے ہیں اور سرمایہ کاری کےلئے سازگار ماحول موجود ہے جس سے پولینڈ کے سرمایہ کار فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے پولینڈ کی حکومت، عوام اور پارلیمان کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ دونوں ممالک مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کےلئے تعاون کو وسعت دینے اور باہمی تعاون کو بڑھانے کےلئے کوششیں کریں گے۔

Leave a Reply