اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):سینیٹ کی ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے صدارت کی ۔کمیٹی میں سینیٹ کے 344 ویں اجلاس کے دوران ہونے والے قانون سازی کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں قانون سازی سمیت اہم قومی اور بین الاقوامی امور کی موجودہ صورتحال پر بھی بحث کی جائے گی۔کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ موجودہ سیشن 20 دسمبر 2024 تک جاری رہنے کا امکان ہے
اجلاس میں سینیٹر سید شبلی فراز نے شرکت کی۔ اس موقع پر قائد حزب اختلاف چیف وہپ سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سینیٹر شیری رحمان، سینیٹر عرفان الحق صدیقی، سینیٹر سید علی ظفر، سینیٹر منظور احمد، سینیٹر عطاء الرحمان، سینیٹر جان محمد، سینیٹر کامل علی آغا، سینیٹر حامد خان، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور سیکرٹری سینیٹ سید حسنین حیدر نے شرکت کی۔