اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے شیخ خالد بن خلیفہ بن عبدالعزیز الثانی کو وزیراعظم قطر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہا ہے کہ شیخ خالد بن خلیفہ بن عبدالعزیز الثانی کی قیادت میں قطر ترقی کے منازل طے کرے گا۔ اپنے تہنیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ شیخ خالد بن خلیفہ بن عبدالعزیز …
چیئرمین سینیٹ کی شیخ خالد بن خلیفہ بن عبدالعزیز الثانی کو وزیراعظم قطر بننے پر مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے شیخ خالد بن خلیفہ بن عبدالعزیز الثانی کو وزیراعظم قطر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہا ہے کہ شیخ خالد بن خلیفہ بن عبدالعزیز الثانی کی قیادت میں قطر ترقی کے منازل طے کرے گا۔ اپنے تہنیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ شیخ خالد بن خلیفہ بن عبدالعزیز الثانی پاکستان کے ایک اچھے دوست ہیں اورپاکستان دو طرفہ تعاون اور باہمی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ وزیراعظم قطر پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کے دور حکومت میں پاکستان اور قطر کے مابین نہ صرف تعلقات مزید مضبوط ہوں گے بلکہ دونوں ممالک کی عوام بھی اس سے مستفید ہو گی اور قطر کے وزیراعظم خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے بھر پور کردار ادا کرینگے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور ترقی کیلئے قطر کی کاوشوں کو سراہتا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے پاکستان کی پارلیمان اور عوام کی جانب سے قطر کی قیادت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔








