چیئرمین سینیٹ کی ماروی خورشید ملک کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعائیہ تقریب میں شرکت

اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری رحمان کی صاحبزادی مرحومہ ماروی خورشید ملک کے ایصال ثواب کے لیے پاکستان سویٹ ہوم اسلام آباد میں منعقدہ اجتماعی دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔ جمعرات کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق تقریب میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ سینیٹر محمد اعظم سواتی سینٹر ذیشان خانزادہ …

اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری رحمان کی صاحبزادی مرحومہ ماروی خورشید ملک کے ایصال ثواب کے لیے پاکستان سویٹ ہوم اسلام آباد میں منعقدہ اجتماعی دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔ جمعرات کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق تقریب میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ سینیٹر محمد اعظم سواتی سینٹر ذیشان خانزادہ سینٹر شہادت اعوان، سینیٹر فلک ناز ، سینیٹر حاجی ہدایت اللہ خان سینیٹر فوزیہ ارشد ،سینیٹر فیصل جاوید رکن قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی، سید خورشید شاہ، سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری ، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، وفاقی وزیر عبد العلیم خان ، سابق ایم ڈی پاکستان بیت المال عامر فدا پراچہ سابق وزیر نذر محمد گوندل، سابق رکن قومی اسمبلی زمرد خان سمیت اراکین قومی اسمبلی، اراکین سینیٹ، مختلف سیاسی و سماجی شخصیات، معروف سینئر صحافی اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔دعائیہ تقریب میں مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کی مغفرت کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

اجتماعی دعا میں مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لیے دعا کی گئی۔ چیئرمین سینیٹ، سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سینیٹر شیری رحمان اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔اجتماعی دعائیں اور تعزیت کا اظہار نہ صرف غمزدہ خاندان کے لیے تسلی و حوصلے کا ذریعہ بنتا ہے بلکہ معاشرتی یکجہتی اور بھائی چارے کو بھی فروغ دیتا ہے۔ مرحومہ کے لیے کی جانے والی دعائیں ان کے درجات کی بلندی کا باعث بنیں گی۔اللہ تعالیٰ لواحقین کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے گا۔ دعائیہ تقریب میں شرکا نے بھی مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی جبکہ ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔دعائیہ تقریب میں پاکستان سویٹ ہوم کے معصوم فرشتوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

 

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔