اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کو ہدایات کی ہے کہ وزارت خارجہ میں صوبائی/علاقائی کوٹہ پر عملدرآمد کے حوالے سے معاملات کا جائزہ لے کر تفصیلی رپورٹ مرتب کرے۔ وزارت خارجہ میں صوبائی کوٹہ کے تحت ہونے والی تقرریوں کی تفصیلات کا جائزہ لیا جائے جبکہ بیرون ملک پاکستانی مشن اور سفارتخانوں میں کوٹہ …
چیئرمین سینیٹ کی وزارت خارجہ میں صوبائی/علاقائی کوٹہ پر عملدرآمد کی رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کو ہدایات کی ہے کہ وزارت خارجہ میں صوبائی/علاقائی کوٹہ پر عملدرآمد کے حوالے سے معاملات کا جائزہ لے کر تفصیلی رپورٹ مرتب کرے۔ وزارت خارجہ میں صوبائی کوٹہ کے تحت ہونے والی تقرریوں کی تفصیلات کا جائزہ لیا جائے جبکہ بیرون ملک پاکستانی مشن اور سفارتخانوں میں کوٹہ پر عملدرآمد کی تفصیلات کو بھی زیر غور لایا جائے۔ کمیٹی نجی شعبے سے گزشتہ پانچ سال کے عرصے کے دوران تعینات کئے گئے سفراء کی کوٹہ کے تحت تفصیلات کا جائزہ بھی لے گی۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کو معاملے کی چھان بین کا ٹاسک دے دیا ہے اور سینیٹ کے قواعد و ضوابط کے قاعدہ 166 (ا)کے تحت معاملہ کمیٹی کو ریفر کیا گیا ہے۔








