اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے متعلقہ افسران کے ہمراہ ٹی چوک فلائی اوور منصو بہ کا دورہ کیا اور منصو بہ پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ اور مختلف سیکشنز کا معائنہ بھی کیا۔منصو بہ پر ہونے والی پیشرفت کے حوالے سے متعلقہ افسران، کنسلٹنٹس، ریزیڈنٹ انجینئرز اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے چیئرمین سی ڈی …
چیئرمین سی ڈی اےاسلام آباد محمد علی رندھاوا کا ٹی چوک فلائی اوور منصوبہ کا دورہ ، تعمیراتی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے متعلقہ افسران کے ہمراہ ٹی چوک فلائی اوور منصو بہ کا دورہ کیا اور منصو بہ پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ اور مختلف سیکشنز کا معائنہ بھی کیا۔منصو بہ پر ہونے والی پیشرفت کے حوالے سے متعلقہ افسران، کنسلٹنٹس، ریزیڈنٹ انجینئرز اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر ٹی چوک فلائی اوور منصو بہ پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔
بریفنگ دیتے ہوئے انہیں بتایا گیا کہ مجموعی طور پر ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کے تقریباً 49 فیصد تعمیراتی کاموں کو مکمل کرلیا گیا ہے۔چیئرمین سی ڈی اے کو بتایا گیا کہ ٹی چوک فلائی اوور منصو بہ کے پائلز کیپ اور گرڈرز کاسٹنگ کا سو فیصد جبکہ حفاظتی دیواروں کا ساٹھ فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے۔ اسی طرح ٹرانزم کے کام کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔ بریفنگ دیتے ہوئے انہیں بتایا گیا کہ منصو بہ کے تعمیراتی کاموں کے دوران بھی ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔ انہیں بتایا گیا کہ منصو بہ کا کام ٹائم لائن کے مطابق 24/7 جاری ہے اور اسے مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے گا۔
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے منصو بہ کے ترقیاتی کاموں کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ مستقبل میں جی ٹی روڈ کی توسیع کو مدنظر رکھتے ہوئے اس منصو بہ کی تکمیل کی جامع پلاننگ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ منصو بہ کو اس کی ٹائم لائنز کے مطابق مکمل کرنے کے ساتھ ترقیاتی کاموں کے اعلیٰ معیار پر کوئی بھی سمجھوتہ ہرگز نہ کیا جائے گا۔چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ ٹی چوک فلائی اوور منصو بہ کے داخلی راستے کی نگرانی اور شہریوں کی حفاظت کیلئے کیمرے نصب کئے جائیں۔
چیئرمین سی ڈی اے نے منصو بہ کی خوبصورتی کیلئے مستقل بنیادوں پر خوبصورت ایل ای ڈی لائٹس، ڈیجیٹل سکرینز کی تنصیب اور لینڈ سکیپنگ پلان تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ٹی چوک فلائی اوور منصو بہ سے جڑواں شہروں کے علاوہ لاہور/پنجاب سے آنے والے مسافر بھی مستفید ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے جی ٹی روڈ سے آنے والے مسافروں کو دارالحکومت اسلام آباد میں سگنل فری سہولت میسر آئے گی۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی راندھاوا نے کہا کہ اسلام آباد شہریوں کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی اور انفراسٹرکچر کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنسلٹنٹس اور ریذیڈنٹ انجینئرز تعمیراتی کاموں کی بروقت تکمیل اور اعلیٰ معیار کو ہر صورت یقینی بنائیں۔








