چیئرمین سی ڈی اے کا ممبر انجنئیرنگ اور متعلقہ افسران کے ہمراہ سیکٹر C-14 کا دورہ ، جاری ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا

116
Chairman CDA
Chairman CDA

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نےممبر انجنئیرنگ اور متعلقہ افسران کے ہمراہ سیکٹر C-14 کا دورہ کیا جہاں پر سیکٹر C-14 میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اتوار کو سی ڈی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکٹر C-14 میں جاری ڈیولپمنٹ کے کام کے حوالے سے متعلقہ افسران نے چیئرمین سی ڈی اے کو بریفننگ دی۔بریفننگ میں بتایا گیا کہ سیکٹر C-14 اسلام آباد کی پرائم لوکیشن اور مارگلہ ہل پارک کے دامن میں واقع ایک شاندار رہائشی منصوبہ ہے،سیکٹر C-14 کے روڈ انفراسٹرکچر کا تقریباً 90 فیصد سے زائد کام مکمل کیا جاچکا ہے، بریفننگ میں بتایا کہ سیکٹر C-14 میں ڈرینج اور سیوریج کا 50 فیصد سے زائد کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔

اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سیکٹر C-14 کے ترقیاتی کاموں میں مزید تیزی لائی جائے، سیکٹر C-14 کے الاٹیز کو آخری قسط کی ادائیگی کے ساتھ قبضہ حوالے کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ سیکٹر C-14 کے ترقیاتی کاموں کے اعلیٰ معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ چیئرمین سی ڈی اےمحمد علی رندھاوا کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سیکٹر C-14 کے باقی ماندہ ترقیاتی کاموں کو بھی جلد ہی مکمل کرلیا جائے گا۔

چیئرمن سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد کے دیگر سیکٹرز کے ترقیاتی کاموں میں حائل رکاوٹوں کو جلد دور کیا جائے،نئے سیکٹرز کی تعمیراتی سرگرمیوں میں تیزی لاکر جلد ازجلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر سی ڈی اے اسلام آباد کے شہریوں کے لئے مزید سیکٹرز مستقبل میں لانچ کرے گا۔