چیئرمین سی ڈی اے کا ممبر انجینئرنگ اور متعلقہ افسران کے ہمراہ سرینا انٹرچینج منصوبے کا دورہ

76
عوام کوبہترین سفری سہولیات کی فراہمی سی ڈی اے کی اولین ترجیح ہے، محمد علی رندھاوا

اسلام آباد۔25جنوری (اے پی پی):چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نےممبر انجینئرنگ اور متعلقہ افسران کے ہمراہ سرینا انٹرچینج منصوبے کا دورہ کیا اورسرینا انٹرچینج منصوبے پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ہفتہ کو سی ڈی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے کو منصوبے پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں اور ان کے ٹائم لائنز کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے کے تمام حصوں پر بیک وقت 24 گھنٹے تعمیراتی سرگرمیاں شیڈول کے مطابق جاری ہیں،سری نگر ہائی وے کے انڈرپاسز کی فنشنگ کا کام تیزی سے جاری ہے،منصوبے سے منسلک رابطہ اور سلپ سڑکوں پر اسفالٹ کا کام بھی جاری ہے۔

اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نےہدایت کرتے ہوئے بتایا کہ سرینگر ہائی وے کے انڈر پاسسز کا کام مکمل کر کے ٹریفک کیلئے رواں ماہ کھول دیا جائے۔بریفنگ میں بتایا کہ سرینا انٹرچینج منصوبے سے منسلک تمام انڈر پاسسز کے اطراف بیوٹیفکیشن کا کام تیزی سے جاری ہے،سرینا انٹرچینج منصوبے پر مستقل بنیادوں پر لائٹس کی تنصیب کا کام جاری ہے۔

چیئرمین سی ڈی اے نے منصوبے کے اطراف بیوٹیفکش اور ہارٹیکلچر کے کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے،منصوبے کے باقی ماندہ تعمیراتی کاموں کو جلد مکمل کیا جائے، ہر حال میں تعمیراتی کاموں کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جائے۔

چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ کنسلٹنٹس اور ریزیڈنٹ انجنئیرز سائٹ پر تعمیراتی کاموں کی جلد تکمیل کے ساتھ معیار کو یقینی بنائیں،منصوبے کی تکمیل سے شہریوں کو سگنل فری سفری سہولت اور شہر کے انفراسٹرکچر میں جدت آئے گئی۔