چیئرمین سی ڈی اے کا ممبر انجینئرنگ اور متعلقہ افسران کے ہمراہ ایف ایٹ انٹرچینج منصوبے کا دورہ

36
عوام کوبہترین سفری سہولیات کی فراہمی سی ڈی اے کی اولین ترجیح ہے، محمد علی رندھاوا

اسلام آباد۔15فروری (اے پی پی):چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ممبر انجینئرنگ اور متعلقہ افسران کے ہمراہ ایف ایٹ انٹرچینج منصوبے کا دورہ کیا، منصوبے کے مختلف حصوں پرتعمیراتی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔سی ڈی اے کے شعبہ تعلقات عامہ کیاجانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر محمد علی رندھاوا کو بریفننگ کے دوران بتایا گیا کہ ایف ایٹ انٹرچینج منصوبے کے اسفالٹ بیس کا کام مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ اسفالٹ وئیرنگ کا کام تکمیلی مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔

ایف ایٹ انٹرچینج چوک پر نصب فیلگ پول کی اونچائی میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے ،ایف ایٹ انٹرچینج پروجیکٹ میں شامل انڈر پاس کی ایگزٹ لوپ سے منسلک لین کو مختلف رنگ میں تبدیل کیا جارہا ہے، ایگزٹ لوپ کی لین کے رنگ تبدیل کرنے سے ٹریفک کے بہاؤ اور ٹریفک کو لین بدلنے میں آسانی ہو جائے گی۔

چیئرمین سی ڈی اے نے لین مارکنگ، سافٹ لینڈ سکیپنگ، لائٹس کی تنصیب، سٹار پولز، سائینج بورڈ سمیت دیگر تعمیراتی سرگرمیوں کا بھی معائنہ کیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ منصوبے کے چاروں اطراف صفائی ستھرائی کے کاموں کو بھی ساتھ ساتھ مکمل کیا جائے،ایف ایٹ انٹرچینج منصوبے کے افتتاح کی تیاریوں کو بھی مکمل کیا جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ایف ٹن راؤنڈ آباؤٹ پر جاری تعمیراتی کاموں کو بھی ایف ایٹ انٹرچینج منصوبے کی تکمیل کے ساتھ ہی مکمل کیا جائے۔چیئرمین سی ڈی اے نے منصوبے کے اطراف تمام بیوٹیفکش کے کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے شہر میں ٹریفک کا دیرینہ مسئلہ حل ہونے کے ساتھ شہریوں کو سگنل فری سہولیات میسر ہوں گئی ۔