اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان (ٹی آئی پی) کے چیئرمین سہیل مظفر نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی متحرک قیادت میں نیب نے گذشتہ 20 ماہ سے بدعنوانی کے خلاف جاری مہم کے نتیجہ میں براہ راست اور بالواسطہ 71 ارب روپے کی وصولی کی ہے اور موجودہ حکومت کے دور میں 600 مقدمات احتساب عدالتوں کو بھجوائے ہیں جس …
چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کی قیادت میں نیب نے گذشتہ 20 ماہ سے جاری مہم میں 71 ارب روپے کی وصولی کی،چیئرمینٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان (ٹی آئی پی) کے چیئرمین سہیل مظفر نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی متحرک قیادت میں نیب نے گذشتہ 20 ماہ سے بدعنوانی کے خلاف جاری مہم کے نتیجہ میں براہ راست اور بالواسطہ 71 ارب روپے کی وصولی کی ہے اور موجودہ حکومت کے دور میں 600 مقدمات احتساب عدالتوں کو بھجوائے ہیں جس کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ پیر کو جاری بیان کے مطابق چیئرمین ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کہا کہ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کا 51 سالہ جوڈیشل تجربہ ہے، وہ واحد چیئرمین نیب ہیں جو 2007ءمیں قائم مقام چیف جسٹس آف سپریم کورٹ آف پاکستان رہے۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس جاوید اقبال کی قیادت میں ”احتساب سب کیلئے“ کی پالیسی کو اپناتے ہوئے نیب نے بدعنوان عناصر سے لوٹی ہوئی دولت برآمد کی اور انسداد بدعنوانی میں اہم کردار ادا کیا۔ ٹی آئی کرپشن پرسپشن انڈیکس 1999ءمیں 22/100 تھا اور پاکستان دنیا کے 99 ممالک میں 87ویں نمبر پر تھا جبکہ چیئرمین نیب کی کوششوں سے پاکستان نے ہائی ایسٹ سی پی آئی سکور 33/100 حاصل کیا اور غیر معمولی طور پر دنیا کے 180 ممالک میں پاکستان کا نمبر 117ویں پر آ گیا ہے۔








