اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ ملک میں بدعنوانی دیمک سے بڑھ کرناسورکی صورت اختیار کر چکی ہے جس کا واحد علاج سرجری ہے تاکہ اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکا جا سکے، قانون کی نظرمیں تمام افراد برابر ہیں او رہر شخص اس وقت تک بے گناہ ہے جب تک اس پر الزا م ثابت نہ ہو جائے، میگا کرپشن …
چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کا نیب خیبر پختونخوا کے افسران سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ ملک میں بدعنوانی دیمک سے بڑھ کرناسورکی صورت اختیار کر چکی ہے جس کا واحد علاج سرجری ہے تاکہ اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکا جا سکے، قانون کی نظرمیں تمام افراد برابر ہیں او رہر شخص اس وقت تک بے گناہ ہے جب تک اس پر الزا م ثابت نہ ہو جائے، میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔ نیب نے 179 میگا کرپشن کے مقدمات میں سے 105 مقدمات میں ریفرنس دائرکرنے کے علاوہ 15 مقدمات انکوائری اور 19مقدمات انویسٹی گیشن کے مراحل میں ہیں جن پر قانون کے مطابق کارروائی جاری ہے جبکہ 40 مقدمات کو قانون کے مطابق نمٹادیا گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو نیب خیبر پختونخوا کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کا ہر کیس میگا کرپشن کے زمرے میں آتا ہے جبکہ وہ کیس جس میں کرپشن کی رقم کم ہوتی ہے وہ نیب متعلقہ صوبائی اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کو قانون کے مطابق کارروائی کیلئے بھیج دیاجاتاہے۔ انہوں نے کہاکہ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لاتے ہوئے بدعنوان عناصر کے خلاف قانون کے مطابق بلا امتیاز کارروائیاں کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے ان لوگوں پہ بھی ہاتھ ڈالا جن کے خلاف کوئی کارروائی کا تصور بھی نہیں کر سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت معزز احتساب عدالتوں میں نیب کے 1210 بدعنوانی کے ریفرنس زیر سماعت ہیں جن کی مالیت تقریباً 900 ارب روپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے وائٹ کالر مقدمات کی شواہد، دستاویزی ثبوت اور قانون کے مطابق سائنسی بنیادوں پر تحقیقات کیلئے 10 ماہ کا وقت مقرر کیا ہے جوکہ دنیا کی کسی اینٹی کرپشن ایجنسی نے مختص نہیں کیا۔ چئیرمین نیب نے کہا کہ نیب نے گزشتہ 22 ماہ کے دوران 71 ارب روپے برآمد کئے جبکہ 600 بدعنوانی کے ریفرنس احتساب عدالتوں میں دائر کئے جو پہلے22 ماہ میں نیب نے اتنے بد عنوانی کے ریفرنس منطقی انجام تک پہنچائے۔








