چیئرمین نیب جسٹس ( ر)جاوید اقبال کا نیب ہیڈ کوارٹرز میں متاثرین میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب

101
APP21-17 ISLAMABAD: May 17 - Chairman NAB, Justice (Retd) Javed Iqbal addressing cheaque distribution ceremony at NAB Headquarters. APP

اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کی اولین ترجیح مختلف ہاﺅسنگ سوسائٹیوں/کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹیوں، مضاربہ/مشارکہ، بینک فراڈ اور دیگر فراڈ وغیرہ کے ذریعے عوام کی جمع پونجی کو بدعنوان عناصر سے برآمد کرکے متعلقہ اداروں اور متاثرین کو بروقت واپسی ہے جس کا ثبوت آج کی تقریب ہے جس میں نیب راولپنڈی نے مختلف ہاﺅسنگ سوسائٹیوں اور اداروں سے تقریباً 11 کروڑ روپے برآمد کرکے 809 متاثرین کو واپس کر رہے ہیں۔ نیب اس سے پہلے خیبرپختونخوا، نیب لاہور اور نیب کراچی میں ہزاروں متاثرین کو بدعنوان عناصر سے اربوں روپے برآمد کرکے واپس کر چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ ایک تقریب جس میں نیب راولپنڈی کی طرف سے متاثرین کو چیک تقسیم کئے گئے، میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔