کوئٹہ میں شہید ہونےوالے کرنل سہیل عابد کی نماز جنازہ آبائی علاقے وہاڑی میں ادا کر دی گئی

راولپنڈی ۔ 17 مئی (اے پی پی) کوئٹہ میں آپریشن کے دوران شہید ہونےوالے کرنل سہیل عابد کی نماز جنازہ آبائی علاقے وہاڑی میں ادا کر دی گئی ،اعلی فوجی و سول حکام ، اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔کوئٹہ میں گذشتہ روز ہونے والے آپریشن کے دوران شہید کرنل سہیل عابد کی جسد خاکی وہاڑی پہنچایا گیا جہاں ان کی نماز جنازہ ادا …

راولپنڈی ۔ 17 مئی (اے پی پی) کوئٹہ میں آپریشن کے دوران شہید ہونےوالے کرنل سہیل عابد کی نماز جنازہ آبائی علاقے وہاڑی میں ادا کر دی گئی ،اعلی فوجی و سول حکام ، اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔کوئٹہ میں گذشتہ روز ہونے والے آپریشن کے دوران شہید کرنل سہیل عابد کی جسد خاکی وہاڑی پہنچایا گیا جہاں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ان کے عزیز و اقارب، اہل علاقہ، پاک فوج اور سول افسران نے شرکت کی، شہید کرنل کو وہاڑی میں ہی سپرد خاک کیا جائے گا۔شہید کرنل کے بھائی اور والد کا کہنا ہے کہ سہیل عابد نے قوم کے لیے قربانی دی، ان کی شہادت پر ہماراسرفخر سے بلند ہے۔

مزید خبریں