چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال سے چینی سفیر یاﺅ جنگ کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی)قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال سے پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅ جنگ نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں چیئرمین نیب نے پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کے لئے ’احتساب سب کے لئے‘ کی پالیسی اور نیب کی شاندار کارکردگی پر روشنی ڈالی۔ …

اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی)قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال سے پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅ جنگ نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں چیئرمین نیب نے پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کے لئے ’احتساب سب کے لئے‘ کی پالیسی اور نیب کی شاندار کارکردگی پر روشنی ڈالی۔ پاکستان میں چین کے سفیر نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی قیادت میں پاکستان سے بدعنوانی کے خاتمہ کے لئے نیب کے پختہ عزم اور سنجیدہ کوششوں کو سراہا۔