
اسلام آباد ۔ 9 مارچ (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس(ر)جاوید اقبال نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں چیئرمین نیب نے 11 اکتوبر 2017ءکو اپنے منصب کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد نیب میں جاری شکایات کی جانچ پڑتال ‘ انکوائریوں اور انوسٹی گیشنز پر اب تک کی جانے والی پیش رفت کا جائزہ لیا اور اب تک کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آپریشن ڈویژن اور پراسیکیوشن ڈویژن کو ہدایت کی کہ تمام شکایات کی جانچ پڑتال ‘ انکوائریوں اور انوسٹی گیشنز کو قانون اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر منطقی انجام تک پہنچائی جائیں اور اب ”احتساب سب کے لئے“ کی پالیسی پر نہ صرف سختی سے عمل کیا جارہا ہے بلکہ قانون کے مطابق احتساب ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔