اسلام آباد ۔ 9 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستانی ورک فورس میںخواتین کے کردار کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے، اسلام نے خواتین کومعاشرے میں نمایاں حقوق فراہم کئے ہیں،، ماں ، بہن، بیوی، بیٹی ہر روپ میں عزت دی۔ترقی یافتہ ممالک کی ترقی پر نظر ڈالیں تو اندازہ ہوتا ہے کہ خواتین کا تناسب ورک فورس میں …
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منعقد سمینار سے خطاب
اسلام آباد ۔ 9 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستانی ورک فورس میںخواتین کے کردار کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے، اسلام نے خواتین کومعاشرے میں نمایاں حقوق فراہم کئے ہیں،، ماں ، بہن، بیوی، بیٹی ہر روپ میں عزت دی۔ترقی یافتہ ممالک کی ترقی پر نظر ڈالیں تو اندازہ ہوتا ہے کہ خواتین کا تناسب ورک فورس میں بہت زیادہ ہے،کوئی ملک آدھی آبادی کو گھر بٹھا کر ترقی نہیں کر سکتا ۔ خواتین کو مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت نے اسلام آباد کی انتظامیہ کی طرف سے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منعقد کئے گئے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیمینار سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی ۔









