چیئرمین نیب کا سارک رکن ملکوں کے انسداد بدعنوانی سیمینار سے خطاب

154
APP10-26 ISLAMABAD: Septembers 26 – Chairman NAB, Qamar Zaman Chaudhry addressing welcome speech to SAARC Nations seminar on Anti Corruption ‘Say No to Corruption’ at National Accountability Bureau Pakistan. APP photo by Saeed-Ul-Mulk

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ انسداد بدعنوانی سے متعلق سارک ملکوں کے سیمینار کے انعقاد کا مقصد سارک کے پلیٹ فارم سے بدعنوانی کیخلاف علاقائی سطح پر اجتماعی کوششوں کو فروغ دینا ہے، خطے میں انسداد بدعنوانی کی کوششوں کو فروغ دینے کیلئے سارک اینٹی کرپشن فورم کے قیام کی تجویز دی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سارک رکن ملکوں کے انسداد بدعنوانی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیمینار میں شرکت کرنے والے سارک کے رکن ملکوں کے انسداد بدعنوانی کے اداروں کے سربراہان اور وفود جنوبی ایشیا کو کرپشن فری بنانے کیلئے اجتماعی کوششوں کے عزم کا اظہار کرینگے۔ اس دو روزہ سیمینار میں تفصیلی بحث کے بعد امید ہے کہ علاقائی سطح پر انسداد بدعنوانی کی کوششوں کو مزید فروغ ملے گا اور اسے 9 ویں سارک سربراہ اجلاس میں اسے ایجنڈے میں شامل کیا جائے گا جو کہ 9 اور 10 نومبر کو اسلام آباد میں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سارک منشور کے اہداف جس میں جنوبی ایشیا کے لوگوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کا حصول شامل ہے اس کو صرف قومی پالیسیوں پر موثر عملدرآمد کے ذریعے اور موثر نگرانی کے نظام کے ذریعے حاصل کیا جاسکتا ہے۔