چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام کی پاک بحریہ کو ملکی ساختہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربہ پر مبارک باد

اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نےپاک بحریہ کو ملکی ساختہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربہ پر مبارک باد دی ہے۔ بدھ کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے پاک بحریہ کوملکی ساختہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کے تاریخی اور شاندار کامیاب تجربے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ …

اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نےپاک بحریہ کو ملکی ساختہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربہ پر مبارک باد دی ہے۔

بدھ کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے پاک بحریہ کوملکی ساختہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کے تاریخی اور شاندار کامیاب تجربے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابی پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں ایک بڑا اضافہ ہے، پاک بحریہ کی اس کامیابی نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، یہ لمحہ ہر پاکستانی کے لئے قابلِ فخر ہے۔

رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف، سائنسدانوں، انجینئرز اور پوری ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، ان کی کاوشوں نے پاکستان کو جدید دفاعی ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل کر دیا ہے، یہ تمام شخصیات پوری قوم کے لئے رول ماڈلز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی نہ صرف پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے بلکہ پاکستان کی سائنسی و تکنیکی ترقی کا روشن اظہار بھی ہے، پوری قوم ان ہیروز کی ممنون اور ان پر فخر کرتی ہے۔