بلغراد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین سید فخر امام نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے محاصرے سے عالمی امن کے لئے سنگین خطرات پیدا ہو گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بات بین الپارلیمانی یونین کی جنرل اسمبلی کے 141 ویں اجلاس میں پاکستانی وفد کی نمائندگی کرتے ہوئے کہی۔ سید فخر امام نے اپنے خطاب میں عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر …
چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر سید فخر امام کا بین الپارلیمانی یونین کی جنرل اسمبلی کے 141 ویں اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
بلغراد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین سید فخر امام نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے محاصرے سے عالمی امن کے لئے سنگین خطرات پیدا ہو گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بات بین الپارلیمانی یونین کی جنرل اسمبلی کے 141 ویں اجلاس میں پاکستانی وفد کی نمائندگی کرتے ہوئے کہی۔ سید فخر امام نے اپنے خطاب میں عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بد ترین پامالیوں کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہا کہ اگر عالمی برادری نے صورتحال کا نوٹس نہیں لیا تو اس کے نیتجہ میں عالمی امن و سلامتی کے لئے سنگین خطرات پیدا ہوں گے جس کا ازالہ ممکن نہیں ہو گا۔ انہوں نے بین الپارلیمانی یونین کی جنرل اسمبلی میں شامل ممالک کے سامنے کشمیر پر پاکستان کا موقف بھرپور انداز میں پیش کیا۔ سید فخر امام نے برطانیہ کے پارلیمانی وفد کے سربراہ جان وائٹنگ ڈیلے کے بیان کو بھی سراہا جس میں انہوں نے کشمیر کو دنیا کے اہم فلیش پوائنٹس میں سے ایک قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کے بنیادی حق کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں بھی توثیق کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حالت زار پر خاموش نہیں رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بین الپارلیمانی یونین کو یہ بات سمجھنی چاہیے کہ جمہوریت میں انسانی حقوق بالخصوص خواتین اور بچوں کے حقوق کے تحفظ کو اولین حیثیت حاصل ہے اگر جمہوریت میں ان حقوق کو تحفظ فراہم نہ ہو سکے تو اسے نمائندہ جمہوریت نہیں کہا جا سکتا۔








