کراچی۔ 16 جولائی (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بنوں چھاؤنی پر دہشتگرد حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جان پر کھیل کر بنوں چھائونی پر حملہ ناکام بنانے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔میڈیا سیل سے جاری پیغام میں انہوں میں حملے میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کے اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں،تمام دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی اداروں کو شاباش پیش کرتا ہوں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی بہادری اور قربانیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں انتھک عزم کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی جانب سے مسلسل افغان سرزمین کا استعمال تشویش ناک عمل ہے،افغان عبوری حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ایسے عناصر کے خلاف موثر کارروائی کرے۔