لاہور۔8فروری (اے پی پی):بھارت اور پاکستان کے درمیان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026کے میچ کے بائیکاٹ سے متعلق تنازعے پر ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ نے لاہور میں ملاقات کی۔ یہ ملاقات گزشتہ چند دنوں سے پی سی بی اور آئی سی سی کے درمیان ہونے والے پس پردہ …
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین کی ملاقات

مزید خبریں
لاہور۔8فروری (اے پی پی):بھارت اور پاکستان کے درمیان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026کے میچ کے بائیکاٹ سے متعلق تنازعے پر ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ نے لاہور میں ملاقات کی۔ یہ ملاقات گزشتہ چند دنوں سے پی سی بی اور آئی سی سی کے درمیان ہونے والے پس پردہ رابطوں کے بعد ہو رہی ہے، جو پاکستان کے 15فروری کو بھارت کے خلاف مجوزہ میچ کے بائیکاٹ کے فیصلے کے تناظر میں کی جا رہی ہے۔
صدر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ امین الاسلام کے قذافی اسٹیڈیم پہنچنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ محسن نقوی سے ملاقات کے دوران امین الاسلام نے بنگلہ دیش کی حمایت کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔دوسری جانب آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ بھی قذافی اسٹیڈیم پہنچے جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے حکام کے درمیان اہم مذاکرات ہوئے۔
ذرائع کے مطابق ان ملاقاتوں کا بنیادی ایجنڈا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کو بھارت کے خلاف رائونڈ میچ کھیلنے پر آمادہ کرنا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان نے بنگلہ دیش سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پاک بھارت میچ نہ ہوا تو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو بھاری مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔








