چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کاکنگ فہد عبدالعزیز یونیورسٹی میں قائم کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ

جدہ میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل آل سعود کے ہمراہ کنگ فہد عبدالعزیز یونیورسٹی میں قائم کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا

لاہور۔3جولائی (اے پی پی):جدہ میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل آل سعود کے ہمراہ کنگ فہد عبدالعزیز یونیورسٹی میں قائم کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا۔پی سی بی ترجمان کے مطابق دورے کے دوران محسن نقوی نے سٹیڈیم کے مختلف سیکشنز اور انکلوژرز کا تفصیلی معائنہ کیا، جبکہ مجوزہ تبدیلیوں اور سہولیات کی بہتری سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر انہیں سٹیڈیم کی موجودہ صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔محسن نقوی نے کہا کہ یہ سٹیڈیم سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا اور جلد یہاں بین الاقوامی کرکٹ ایونٹس کے انعقاد کی راہ ہموار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے لئے سعودی عرب میں کرکٹ کے شاندار سفر کا حصہ بننا باعثِ اعزاز ہے۔انہوں نے سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل آل سعود کے تعاون کو سراہتے ہوئے ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔