چیئرمین پی سی بی نے کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کو فروغ دینے کے پلان کی اصولی منظوری دیدی،قومی ٹیم میں شمولیت کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا ہو گی،محسن نقوی

لاہور۔24جون (اے پی پی):چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت پیر کے روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے بورڈ روم میں 3گھنٹے طویل اجلاس منعقد ہوا جس میں کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ سمیت ڈومیسٹک کرکٹ کے نظام کو فعال بنانے کا فیصلہ کیا گیا اور اس حوالے سے دیگر اہم فیصلے بھی کئے گئے۔ترجمان پی سی بی کے مطابق محسن نقوی نے کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کو فروغ دینے کے پلان …

لاہور۔24جون (اے پی پی):چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت پیر کے روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے بورڈ روم میں 3گھنٹے طویل اجلاس منعقد ہوا جس میں کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ سمیت ڈومیسٹک کرکٹ کے نظام کو فعال بنانے کا فیصلہ کیا گیا اور اس حوالے سے دیگر اہم فیصلے بھی کئے گئے۔ترجمان پی سی بی کے مطابق محسن نقوی نے کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کو فروغ دینے کے پلان کی اصولی منظوری دیدی۔محسن نقوی نے کہا کہ کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کو ہر سطح پر پروموٹ کیا جائے گا اور کلب لیول سے نیشنل لیول تک تسلسل کے ساتھ ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔ چیئرمین پی سی بی نے ہدایت کی کہ اچھے کھلاڑیوں کی پروفیشنل انداز سے گرومنگ کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ بہترین کوچز نئے ٹیلنٹ کی ٹریننگ کرکے صلاحیتوں میں نکھار لائیں گے جبکہ کارکردگی، فٹنس اور میرٹ پر کھلاڑیوں کو آگے آنے کا موقع دیا جائے گا،کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ سے انٹرنیشنل کرکٹ میں آنے والے گیپ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔اجلاس میں ڈومیسٹک کرکٹ کیلئے کوچنگ کا معیار بھی بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا،ڈومیسٹک کرکٹ کے کوچز کی ٹریننگ کیلئے ماسٹر کوچ کو تعینات کیا جائے گا۔اجلاس میں ڈومیسٹک کنٹریکٹ پر بھی نظر ثانی کا فیصلہ کیا گیا،کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شمولیت کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا ہو گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ میرٹ، کارکردگی اور فٹنس پر رتی بھر بھی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔اجلاس میں کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ کیلئے تینوں فارمیٹ کے ٹورنامنٹس کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔محسن نقوی نے کہا کہ نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا، نئے ٹیلنٹ پر سرمایہ کاری سے کرکٹ کو نچلی سطح پر فروغ ملے گا اور مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔اجلاس میں بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے کے خدوخال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ کیلئے سفارشات اور تجاویز پر غور کیا گیا۔پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر،چیف فنانشل آفیسر، سلیکشن کمیٹی کے اینالسٹ بلال افضل،ڈائریکٹرز انٹرنیشنل کرکٹ،ہائی پرفارمنس سنٹرز، ڈومیسٹک کرکٹ،پی ایس ایل، کمرشل اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں