لاہور۔11فروری (اے پی پی):چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈمحسن نقوی نے بدھ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے صدر ٹرافی گریڈ ون کے فائنل میں کامیابی حاصل کرنے پر واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید، ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی اور دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔ واپڈا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سوئی …
چیئرمین پی سی بی کی واپڈا کو ٹرافی جیتنے پر مبارکباد

مزید خبریں
لاہور۔11فروری (اے پی پی):چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈمحسن نقوی نے بدھ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے صدر ٹرافی گریڈ ون کے فائنل میں کامیابی حاصل کرنے پر واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید، ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی اور دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔
واپڈا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کو35 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ میچ کے تیسرے دن کے اختتام پر رنرز اپ ٹیم مضبوط پوزیشن میں دکھائی دے رہی تھی، تاہم واپڈا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ چیئرمین پی سی بی نے فاتح ٹیم کے کپتان خالد عثمان اور ان کی ٹیم کو ٹرافی اور75 لاکھ روپے انعامی رقم پیش کی، جبکہ رنرز اپ ٹیم کو40 لاکھ روپے دئیے گئے۔








