چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) محسن نقوی نے زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کے بعد ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی کلین سوئپ کرنے پر قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
چیئرمین پی سی بی کی ٹی ٹونٹی سیریز میں کلین سوئپ پر قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کو مبارکباد
لاہور۔16مئی (اے پی پی):چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) محسن نقوی نے زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کے بعد ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی کلین سوئپ کرنے پر قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
محسن نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خواتین کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بائولنگ اور فیلڈنگ کے شعبوں میں زمبابوے کی ٹیم کو آئوٹ کلاس کرتے ہوئے ٹی ٹونٹی سیریز اپنے نام کی۔ انہوں نے کہا کہ بیٹرز اور بالرز نے بہترین کھیل پیش کیا اور پوری ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
چیئرمین پی سی بی نے وہاب ریاض اور تمام کوچز کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قومی ویمنز ٹیم کی کھلاڑیوں نے عمدہ ٹیم ورک کے ذریعے کامیابی حاصل کی۔محسن نقوی نے امید ظاہر کی کہ قومی ویمنز کرکٹ ٹیم آئندہ بھی اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھے گی۔









