چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے فرح خان اور میرو حیات کی ملاقات، پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان، تحریک انصاف کی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا

اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) معروف سماجی و کاروباری شخصیات فرح خان اور میرو حیات نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اور انتخابات میں کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ پیر کو پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان اور تحریک انصاف کی …

اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) معروف سماجی و کاروباری شخصیات فرح خان اور میرو حیات نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اور انتخابات میں کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ پیر کو پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان اور تحریک انصاف کی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ فرح خان اور میرو حیات نے اس موقع پر کہا کہ نوجوان نسل میں سیاسی شعور بیدار کرنا عمران خان کا کارنامہ ہے۔ عمران خان پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی اصلاح اور پاکستان کو کاروبار دوست ملک میں تبدیل کرنے کے حوالے سے عمران خان کا وژن متاثر کن ہے۔ انہوں نے نئی حکومت کے لئے نیک تمناﺅں اور خواہشات کا اظہار کیا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے دونوں شخصیات کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا۔

مزید خبریں