کراچی ۔ 4 جولائی (اے پی پی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ کھیل کے اصول ہیں، مخالف کو کبھی کمزور نہ سمجھیں، ڈر لگنا شروع ہوگیا ہے کہ عوامی رائے سے جوش و جذبہ کم نہ پڑجائے، عوام تبدیلی کے لیے تیارہیں، رکشہ اورموٹر سائیکلوں پر عوامی ریلیاں نکالیں، عوام میں جائیں، میں آخری گیند تک کوشش پر یقین رکھتا ہوں، انتخابات …
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز کے دفتر میں میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
کراچی ۔ 4 جولائی (اے پی پی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ کھیل کے اصول ہیں، مخالف کو کبھی کمزور نہ سمجھیں، ڈر لگنا شروع ہوگیا ہے کہ عوامی رائے سے جوش و جذبہ کم نہ پڑجائے، عوام تبدیلی کے لیے تیارہیں، رکشہ اورموٹر سائیکلوں پر عوامی ریلیاں نکالیں، عوام میں جائیں، میں آخری گیند تک کوشش پر یقین رکھتا ہوں، انتخابات میں بھی پتہ چل جائے گا، روپیہ کبھی اتنا نیچے نہیں گرا، ایکسپورٹ میں بنگلہ دیش آگے چلا گیا، برصغیر دنیا کا غریب ترین علاقہ ہے، پاکستان اس میں بھی سب سے پیچھے ہے، کراچی نیچے جاتا ہے تو ملک نیچے جاتا ہے، سول سروس 60 کی دہائی میں ایشیاءکی بہترین سول سروس تھی جس نے بڑے ڈیم تعمیر کیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز (آباد) کے مرکزی دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔








