چیئرمین ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی چمن دھماکے کی مذمت

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے چمن دھماکے کی سخت مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں مولانا حنیف سمیت دیگر شہداءکے لواحقین سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔چیئرمین سینٹ نے کہا ہے کہ شر پسند عناصر ملک میں افرا تفری پھیلا کر ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے …

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے چمن دھماکے کی سخت مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں مولانا حنیف سمیت دیگر شہداءکے لواحقین سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔چیئرمین سینٹ نے کہا ہے کہ شر پسند عناصر ملک میں افرا تفری پھیلا کر ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں۔دہشت گرد ملک کا امن تباہ کرنے کے درپے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے بھی دھماکے میں شہید ہونیوالے مولانا حنیف سمیت دیگر شہداءکے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد ملک کا امن تباہ کررہے ہیں۔انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونیوالے افراد کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔