مظفرآباد ( 02 اگست اے پی پی)چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہاکہ پاکستان کی ساری سیاسی جماعتیں اور ادارے کشمیریوں کی پشت پر کھڑے ہیں ،مودی کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ ہم امن پسند مگر اپنا سر کسی صورت نہیں جھکائیں گے ، پوری دنیا میں ہم کشمیریوں کا مقدمہ لڑیں گے اور پوری دنیا کو مودی کا اصل چہرہ دکھائیں گے ، مودی انسانیت کےلئے ناسور ہے،مظلوم …
چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کامہاجرین سے خطاب

مزید خبریں
مظفرآباد ( 02 اگست اے پی پی)چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہاکہ پاکستان کی ساری سیاسی جماعتیں اور ادارے کشمیریوں کی پشت پر کھڑے ہیں ،مودی کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ ہم امن پسند مگر اپنا سر کسی صورت نہیں جھکائیں گے ، پوری دنیا میں ہم کشمیریوں کا مقدمہ لڑیں گے اور پوری دنیا کو مودی کا اصل چہرہ دکھائیں گے ، مودی انسانیت کےلئے ناسور ہے،مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ کشمیریوں کی جدوجہد کی سیاسی سفارتی و اخلاقی حمایت سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ مودی دنیا کا امن چیلنج کررہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید الاضحی کے روز مہاجر کیمپ مانک پیاں میں مہاجرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان اور ممبران کشمیر کمیٹی بھی موجود تھے ۔ شہریار آفریدی نے کہاکہ پاکستان کی جو ذمہ داری ہے اس کو پورا کرینگے اور انٹرنیشنل کمیونٹی کو ان کے بنائے ہوئے قوانین کے تحت بتائیں گے کہ یہ آپ کی بھی ذمہ داری ہے ، آپ خاموش تماشائی نہ بنیںآپ کو بھی آگے آنا چاہیے۔ انسانیت کی تذلیل ہورہی ہے انٹرنیشنل کمیونٹی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب مسلمان قربانی دے تو یہ نہیں ہو سکتا کہ اس کا اجر نہ ملے ، جو ایمان رکھنے والے ہوتے ہیں وہ جھکتے نہیں اور نہ ہی بکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر میرے لیے بھی اتنے ہی احترام کے قابل ہیں جتنے وہ اپنی پارٹی کے لوگوں کےلئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہم میں ناامیدی نہیں ہے ۔ انشاءاللہ کشمیر کےلئے ہرسطح پر جائیں گے اورکشمیریوں کو مایوس نہیں کرینگے ۔








