اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے پشاور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ہے۔یہاں جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ پشاور پریس کلب کے حالیہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے نومنتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہوں،ایم ریاض کو پشاور پریس کلب کا بطور صدر منتخب ہونے پر بہت مبارکباد پیش کرتی ہوں، امید ہے نومنتخب صدر …
چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کی پشاور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے پشاور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ہے۔یہاں جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ پشاور پریس کلب کے حالیہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے نومنتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہوں،ایم ریاض کو پشاور پریس کلب کا بطور صدر منتخب ہونے پر بہت مبارکباد پیش کرتی ہوں، امید ہے نومنتخب صدر صحافیوں کے مستقبل میں ہر موقع پر کام آئیں گے۔
روبینہ خالد نے کہا کہ پشاور پریس کلب کے نومنتخب نائب صدر ضیا الحق، جنرل سیکرٹری عالمگیر خان، جائنٹ سیکرٹری گلزار خان اور فنانس سیکرٹری ارشاد میدانی کو بھی مبارکباد پیش کرتی ہوں،پشاور پریس کلب کی گورننگ باڈی کی نشستوں پر کامیاب ہونے والے ارکان شمیم شاہد، سیف الاسلام، کاشف الدین سید، ابراہیم خان، عارف یوسفزئی، ناصر حسین، شکیل صدیقی، عرفان موسیٰ زئی، شہزادہ فہد اور شاہ فیصل کو بھی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔
روبینہ خالد نے کہا کہ امید کرتی ہوں نومنتخب ارکان صحافیوں کے مستقبل اور آزادی صحافت پر اپنی خدمات سر انجام دیں گے،پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آزادیِ صحافت پر یقین رکھا ہے،آج بھی پاکستان پیپلز پارٹی صحافیوں کے حقوق کے لئے آواز بلند رکھتی ہے۔








