چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے بری کوٹ، سوات میں بی آئی ایس پی تحصیل آفس کا دورہ کیا۔انہوں نے مستحق خواتین سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔
چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا بری کوٹ، سوات میں بی آئی ایس پی تحصیل آفس کا دورہ

مزید خبریں
پشاور۔ 11 جولائی (اے پی پی):چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے بری کوٹ، سوات میں بی آئی ایس پی تحصیل آفس کا دورہ کیا۔انہوں نے مستحق خواتین سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر چیئرپرسن نے خواتین کو ڈیجیٹل والٹ کے محفوظ استعمال، مکمل ادائیگی وصول کرنے اور کسی بھی قسم کی غیرقانونی کٹوتی سے محفوظ رہنے کے حوالے سے آگاہ کیا۔
انہوں نے خواتین بینیفشریز کو بتایا کہ والٹ ایکٹیویشن فیس 280 روپے ہے۔ آپ کی امدادی رقم آپ کے والٹ میں محفوظ رہتی ہے، اس لیے جلد بازی کی ضرورت نہیں۔ آپ اپنی سہولت کے مطابق کسی بھی وقت متعلقہ بینک کے کسی بھی مجاز ریٹیلر سے اپنی مکمل رقم حاصل کر سکتی ہیں۔
سینیٹر روبینہ خالد نے بینظیر فری سم کی تقسیم کے عمل کا بھی جائزہ لیا اور عملے کو ہدایت کی کہ تمام مستحق خواتین کو شفاف، باعزت اور بروقت خدمات فراہم کی جائیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل بی آئی ایس پی خیبر پختونخوا الف جان آفریدی بھی موجود تھے۔






