چیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالدکاسول لائن گزری میں بی آئی ایس پی ڈائنامک رجسٹری کا دورہ، عملہ کو مستحق خواتین کی بایومیٹرک تصدیق اور سموں کی فراہمی سے متعلق مکمل رہنمائی کی ہدایت

کراچی۔ 19 دسمبر (اے پی پی):چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالدنے پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت اور ترجمان سندھ حکومت کے ہمراہ کراچی میں سول لائن گزری میں بی آئی ایس پی ڈائنامک رجسٹری سینٹر، ڈسٹرک آفس کیماڑی اور تحصیل آفس ہاربر کا دورہ کیا۔جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق سینیٹر روبینہ خالد نے مستحق خواتین کے سوشل پروٹیکشن اکانٹس کے لیے مفت سموں کی فراہمی کے عمل …

کراچی۔ 19 دسمبر (اے پی پی):چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالدنے پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت اور ترجمان سندھ حکومت کے ہمراہ کراچی میں سول لائن گزری میں بی آئی ایس پی ڈائنامک رجسٹری سینٹر، ڈسٹرک آفس کیماڑی اور تحصیل آفس ہاربر کا دورہ کیا۔جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق سینیٹر روبینہ خالد نے مستحق خواتین کے سوشل پروٹیکشن اکانٹس کے لیے مفت سموں کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا سمیں بالکل مفت فراہم کی جا رہی ہیں جو صرف بی آئی ایس پی ادائیگی مراکز پر دستیاب ہیں اور بی آئی ایس پی کا تربیت یافتہ عملہ ہی خواتین کے ڈیجیٹل والٹس کو فعال کرے گا۔انہوں نے خواتین کو ہدایت کی کہ ان سموں اور زیرِ استعمال موبائل فونز کی حفاظت کریں، آئندہ تمام وظائف انہی ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے منتقل کیے جائیں گے جو ان خواتین کی ملکیت ہوگی۔

میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ صدرِ پاکستان اور وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر سوشل پروٹیکشن والٹس کا اجراء کیا گیا ہے تاکہ ادائیگی کے نظام میں مزید شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سمیں صرف بی آئی ایس پی ادائیگی مراکز پر دستیاب ہیں اور بی آئی ایس پی کا تربیت یافتہ عملہ ہی خواتین کے ڈیجیٹل والٹس کو فعال کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ بی آئی ایس پی کی کوشش ہے کہ مستحق خواتین کے لیے ایسا نظام بنایا جائے جس کے تحت بایومیٹرک تصدیق کے بعد خواتین کسی بھی بینک کے اے ٹی ایم سے اپنی رقم حاصل کر سکیں تاکہ ادائیگی کا عمل مزید سہل اور محفوظ ہو۔

اس موقع پر ترجمان سندھ حکومت، ایم پی اے سعدیہ جاوید اور ایم پی اے شازیہ کریم سنگھار سمیت پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما بھی موجود تھے۔انہوں نے اس پروگرام کی کامیابی اور خواتین کی سہولت کے لیے جاری اقدامات کو سراہا۔چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے اس موقع پر عملے کو ہدایت کی کہ وہ مستحق خواتین کی بایومیٹرک تصدیق اور سموں کی فراہمی سے متعلق مکمل رہنمائی کریں تاکہ خواتین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔