چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد اور سیکرٹری عامر علی احمد کی زیر صدارت اجلاس

اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہیڈکوارٹرز میں جمعرات کو ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں بی آئی ایس پی اور یونائیٹڈ نیشنز انڈسٹریل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (یواین آئی ڈی او) کے درمیان جدید اور مارکیٹ رجحان کے مطابق ٹیکنالوجیز میں سکل ٹریننگ کے شعبے میں ممکنہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کی صدارت چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد اور سیکرٹری عامر علی احمد …

اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہیڈکوارٹرز میں جمعرات کو ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں بی آئی ایس پی اور یونائیٹڈ نیشنز انڈسٹریل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (یواین آئی ڈی او) کے درمیان جدید اور مارکیٹ رجحان کے مطابق ٹیکنالوجیز میں سکل ٹریننگ کے شعبے میں ممکنہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کی صدارت چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد اور سیکرٹری عامر علی احمد نے کی۔

سیکرٹری بی آئی ایس پی نے یواین آئی ڈی او وفد کو بینظیر ہنرمند پروگرام کے وژن، تصور اور بنیادی مقصد سے آگاہ کیا اور بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والے افراد اور ان کے اہلِخانہ کے لئے مارکیٹ پر مبنی مہارتوں کی ترقی کے امکانات پر روشنی ڈالی۔ ٹیم نے سندھ میں جاری اپنے منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور بےنظیر ہنر مند پروگرام فریم ورک کے تحت بی آئی ایس پی کے ساتھ شراکت داری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

دونوں جانب سے رضامندی ظاہر کی گئی کہ مستحق گھرانوں کے لئے جدید سکل ڈویلپمنٹ کے مواقع کو وسعت دینے کے لئے تکنیکی سطح پر مزید مشاورتی عمل جاری رکھا جائے گا۔

 

مزید خبریں