چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن کا تیسری امپیکٹ ایویلوایشن رپورٹ کے اجراءکے موقع پر خطاب

اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن نے کہا ہے کہ سال 2013ءمیں موجودہ حکومت نے قیادت سنبھالی تو بی آئی ایس پی کے بجٹ میں 40 ارب روپے سے 115ارب روپے کا اضافہ ہوا، مستحقین کی تعداد 1.7 ملین سے بڑھ کر 5.4 ملین ہوئی اور سہ ماہی وظیفہ تین ہزار روپے سے بڑھ کر 4834 روپے …

اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن نے کہا ہے کہ سال 2013ءمیں موجودہ حکومت نے قیادت سنبھالی تو بی آئی ایس پی کے بجٹ میں 40 ارب روپے سے 115ارب روپے کا اضافہ ہوا، مستحقین کی تعداد 1.7 ملین سے بڑھ کر 5.4 ملین ہوئی اور سہ ماہی وظیفہ تین ہزار روپے سے بڑھ کر 4834 روپے ہو گیا۔ منگل کو یہاں آکسفورڈ پالیسی مینجمنٹ کی جانب سے پیش کردہ بی آئی ایس پی کی تیسری امپیکٹ ایویلوایشن رپورٹ کے اجراءکے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نہ صرف اس پروگرام کی خالق ہے بلکہ اس کے دائرہ کار کو بھی بڑھا رہی ہے۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پوری قیادت اسلامی فلاحی ریاست کے نظریہ کے مطابق سوشل سیفٹی نیٹ کے استحکام پر یقین رکھتی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply