اسلام آباد۔24جنوری (اے پی پی):چیئر پرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام(بی آئی ایس پی) سینیٹر روبینہ خالدنے عالمی یومِ تعلیم کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ عالمی یومِ تعلیم ہمیں ایک باشعور اور مضبوط قوم کی تشکیل کی یاد دہانی کراتا ہے،تعلیم غربت کے خاتمے اور خواتین کو بااختیار بنانے کا سب سے مؤثر ذریعہ ہے ۔ بی آئی ایس پی کی جانب سے ہفتہ کو جاری پیغام …
چیئر پرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا عالمی یومِ تعلیم کے موقع پر اہم پیغام
اسلام آباد۔24جنوری (اے پی پی):چیئر پرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام(بی آئی ایس پی) سینیٹر روبینہ خالدنے عالمی یومِ تعلیم کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ عالمی یومِ تعلیم ہمیں ایک باشعور اور مضبوط قوم کی تشکیل کی یاد دہانی کراتا ہے،تعلیم غربت کے خاتمے اور خواتین کو بااختیار بنانے کا سب سے مؤثر ذریعہ ہے ۔
بی آئی ایس پی کی جانب سے ہفتہ کو جاری پیغام میں سینٹر روبینہ خالد نے کہا کہ تعلیمی وظائف پروگرام تعلیم کے فروغ کے لیے حکومتی اقدامات میں پیش پیش ہے،بچیوں کی تعلیم پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان تعلیم تک مساوی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے ،بینظیر ایجوکیشنل سکالرشپس کے ذریعے لاکھوں بچوں کا تعلیمی سفر جاری ہے۔
سینٹر روبینہ خالد نے مزید کہا کہ تعلیم یافتہ نسل ہی خودمختار اور خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی یومِ تعلیم، تعلیم کے فروغ کے عزم کی تجدید کا دن ہے،بی آئی ایس پی تعلیمی معاونت کے ذریعے مستحق خاندانوں کو بااختیار بنا رہا ہے،بی آئی ایس پی کے اقدامات سے لاکھوں بچوں کی تعلیم ممکن ہو رہی ہے،تعلیم میں سرمایہ کاری دراصل قوم کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے۔









