اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی نے شیخوپورہ ٹرین حادثے پر گہرے رنج کا اظہار کیاہے اور زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللّٰہ نیازی نے کہا کہ ٹرین حادثے میں قیمتی …
چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی کا شیخوپورہ ٹرین حادثے پر گہرے رنج کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی نے شیخوپورہ ٹرین حادثے پر گہرے رنج کا اظہار کیاہے اور زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللّٰہ نیازی نے کہا کہ ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر بے حد افسوس ہے، فوری اور جامع تحقیقات کے ذریعے حادثے کے اسباب و وجوہ کا تعین کیا جائے۔ پنجاب حکومت زخمیوں کو علاج معالجے کی مکمل اور معیاری سہولیات فراہم کرے۔ سیف اللہ خان نیازی نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، کریم اللہ جاں بحق افراد کے درجات بلند اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائیں۔








