راولپنڈی ۔ 3 جنوری (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وزیر خارجہ میک پومپیو نے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے ممکنہ اثرات سمیت علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے امن اور استحکام کے وسیع تر …
چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وزیر خارجہ میک پومپیوکی ٹیلیفون پر بات چیت

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 3 جنوری (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وزیر خارجہ میک پومپیو نے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے ممکنہ اثرات سمیت علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے امن اور استحکام کے وسیع تر مفاد میں کشیدہ صورتحال میں کمی کیلئے تمام فریقین کی جانب سے زیادہ سے زیادہ ضبط و تحمل اور تعمیری روابط اور افغان امن عمل کی کامیابی پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔








