اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیر کے عوام کی جدوجہد آزاد ی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوا م متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیرحل ہوناچاہیے۔
ہفتہ کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے کئے گئے ٹویٹ میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کشمیری عوام کی ولولہ انگیز جدوجہد اورعزم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر یوں کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور لاک ڈائون کا سامنا ہے۔
وقت آ گیا ہے کہ اس انسانی المیے کو ختم اورجموں و کشمیر کے عوام کی خواہشات اور اقوا م متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر حل ہونا چاہیے۔