اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام اور سرینا ہوٹل کے تعاون سے چیف آف دی ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ 24 نومبر سے مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ گزشتہ روز پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ایئر کموڈور (ر) عامر نواز نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور اس ایونٹ میں سات پاکستانیوں کے علاوہ …
چیف آف دی ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ 24 نومبر سے شروع ہو گی

مزید خبریں
اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام اور سرینا ہوٹل کے تعاون سے چیف آف دی ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ 24 نومبر سے مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگی۔
گزشتہ روز پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ایئر کموڈور (ر) عامر نواز نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور اس ایونٹ میں سات پاکستانیوں کے علاوہ 17 عالمی رینکنگ کھلاڑیوں کا ایک گروپ مصر، جمہوریہ چیک، مالا سینا اور جاپان سے حصہ لے رہا ہے اور سوئٹزرلینڈ نے بھی شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔
مصر سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبر 42 کریم ال حمامی کو سیڈ نمبر ون جبکہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے ورلڈ نمبر 43 نور زمان ٹورنامنٹ کے سیکنڈ سیڈ ہیں۔ 24 نومبر کو شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کا فائنل 28 نومبر جمعہ کو کھیلا جائے گا۔ فائنل کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔








