چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا مشق سی گارڈینز 2020ءکے دوران چینی بحری جہاز کا دورہ

کراچی۔ 9 جنوری (اے پی پی) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے جمعرات کے روز مشق سی گارڈینز2020 ءکے دوران کراچی میں چینی بحری جہاز کا دورہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چینی بحری جہاز ین چواں آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ پاک بحریہ کے سربراہ نے چینی بحریہ کی جنوبی تھیٹر کمانڈ کے ڈپٹی کمانڈر …

کراچی۔ 9 جنوری (اے پی پی) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے جمعرات کے روز مشق سی گارڈینز2020 ءکے دوران کراچی میں چینی بحری جہاز کا دورہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چینی بحری جہاز ین چواں آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ پاک بحریہ کے سربراہ نے چینی بحریہ کی جنوبی تھیٹر کمانڈ کے ڈپٹی کمانڈر وائس ایڈمرل ڈانگ ژن سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وائس ایڈمرل ڈانگ ژن نے چیف آف دی نیول اسٹاف کا چینی بحریہ کے جہاز پر آمد پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ مشق سی گارڈینز 2020 ءدونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات اور باہمی اعتماد کی مظہر ہے، مشترکہ مشق کا انعقاد خطے کے امن و استحکام کے لئے دونوں ممالک کے عزم کو مزید مضبوط بنائے گا۔ انہوں نے چینی بحریہ کے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قابلیت کو سراہا۔ پاکستان اور چین کی بحری افواج کے مابین منعقد ہونے والی حالیہ مشق سی گارڈینز 2020 ءاس سلسلے کی چھٹی کڑی ہے۔