اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام چیف آف نیول سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ 15سے 22 اکتوبر تک مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلا جائے گا جس میں قومی کھلاڑیوں سیمت 10ممالک کے16 غیر ملکی کھلاڑیوں نے شرکت کریں گے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز کے مطابق ایونٹ میں مصر کے عمر عبدالمعید ٹاپ سیڈڈ ہوں گے۔ چیف آف نیول سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ 15سے 22 اکتوبر تک مصحف سکواش کمپلیکس، اسلام آباد میں کھیلا جائے گا جس میں مصر، نیوزی لینڈ، امریکا، فرانس اور آئرلینڈ سمیت مجموعی طور پر 10ممالک کے16 غیر ملکی کھلاڑیوں نے شرکت کی تصدیق کر دی۔