چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ،بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے امورکا جائزہ لیا گیا، بلدیاتی انتخابات کے فوری انعقاد کیلئے ضروری احکامات جاری

اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اے پی پی) چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے بدھ کو الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا۔ الیکشن کمیشن نے اب تک الیکشن کمیشن اور صوبائی حکومتوں کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا اور بلدیاتی انتخابات کے فوری انعقاد کیلئے ضروری احکامات جاری کئے۔ الیکشن کمیشن کو صوبائی الیکشن کمشنروں …

اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اے پی پی) چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے بدھ کو الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا۔ الیکشن کمیشن نے اب تک الیکشن کمیشن اور صوبائی حکومتوں کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا اور بلدیاتی انتخابات کے فوری انعقاد کیلئے ضروری احکامات جاری کئے۔ الیکشن کمیشن کو صوبائی الیکشن کمشنروں اور ڈاکٹر نعیم چوہدری ایڈیشنل ڈی جی ملٹری لینڈ وکنٹونمنٹ بورڈ نے مکمل بریفنگ دی۔ اجلاس میں کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا تاہم پنجاب و خیبر پختونخوا کی حکومتوں کی طرف سے حلقہ بندیوں کیلئے درکار نقشہ جات و دیگر ضروری دستاویزات کی عدم فراہمی پر الیکشن کمیشن نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیف سیکرٹری پنجاب و خیبر پختونخوا کو ایک بار پھر مطلوبہ دستاویزات/نقشہ جات کی جلد فراہمی کیلئے خطوط جاری کئے جائیں تاکہ جلد از جلد صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن کیا جا سکے۔

مزید خبریں