اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اے پی پی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے دیگر معزز ججز صاحبان نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس محمد بشیر جہانگیری کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیاہے۔ بدھ کوچیف جسٹس گلزار احمد اور عدالت عظمی کے دیگر معزز ججز صاحبان کی جانب سے جاری تعزیتی بیان میں سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس …
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے دیگر معزز ججز صاحبان کا سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس محمد بشیر جہانگیری کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اے پی پی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے دیگر معزز ججز صاحبان نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس محمد بشیر جہانگیری کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیاہے۔ بدھ کوچیف جسٹس گلزار احمد اور عدالت عظمی کے دیگر معزز ججز صاحبان کی جانب سے جاری تعزیتی بیان میں سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس محمد بشیر جہانگیری کی وفات پر لواحقین کے ساتھ گہرے دکھ اور ہمدردی کااظہار کیا گیا ہے۔چیف جسٹس گلزار احمد اور سپریم کورٹ کے دیگر ججز صاحبان نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم پر اپنی رحمتوں کا نزول کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔چیف جسٹس گلزار احمد اور سپریم کورٹ کے دیگر ججز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جسٹس محمد بشیر جہانگیری کا انتقال ناقابل تلافی نقصان ہے۔








