اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انتخابی نتائج کے معاملہ پر الیکشن کمیشن اور ماتحت عدالتوں کی جانب سے پیدا کئے جانے والے تعطل کا خود جائزہ لیں،انتخابات کے بعد انتقال اقتدار کو انتہائی سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے میڈیا ڈیپارنمنٹ کے مطابق منگل کو …
چیف جسٹس انتخابی نتائج کے معاملہ پر الیکشن کمیشن اور ماتحت عدالتوں کی جانب سے پیدا کئے جانے والے تعطل کا خود جائزہ لیں، انتخابات کے بعد انتقال اقتدار کو انتہائی سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے، ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انتخابی نتائج کے معاملہ پر الیکشن کمیشن اور ماتحت عدالتوں کی جانب سے پیدا کئے جانے والے تعطل کا خود جائزہ لیں،انتخابات کے بعد انتقال اقتدار کو انتہائی سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے میڈیا ڈیپارنمنٹ کے مطابق منگل کو ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کی جانب سے کچھ اراکین بشمول چیئرمین تحریک انصاف کے انتخابی نوٹیفکیشن کو روکنے کے معاملے پر گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ انتقال اقتدار میں تعطل سے ملک اور عوام براہ راست متاثر ہوتے ہیں اور اس سے معاشی اور پالیسی سے متعلق مسائل مزید پیچیدہ ہونے کے امکانات ہیں، یہ سب مسائل براہ راست ملک پر شدت سے اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس تعطل اور تاخیر سے انتخابات پر شکوک و شبہات جنم لیں گے ،اس لئے آج ایک بار پھر چیف جسٹس آف پاکستان سے استدعا ہے کہ وہ الیکشن کمیشن اور ماتحت عدالتوں کی جانب سے پیدا کئے جانے والے تعطل کا خود جائزہ لیں۔








