اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے واپڈا کے چیرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے جمعرات کوملاقات کی اور انہیں دیامربھاشا ڈیم اورمہمندڈیم ڈیم پر کام شروع کرنے اور ان کی جلد تکمیل کے حوالہ سے تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ چیرمیں واپڈا نے، جودیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر پرعملدرآمد کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں دونوں ڈیموں کے منصوبوں کے بارے …
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے چیرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین کی ملاقات ،

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے واپڈا کے چیرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے جمعرات کوملاقات کی اور انہیں دیامربھاشا ڈیم اورمہمندڈیم ڈیم پر کام شروع کرنے اور ان کی جلد تکمیل کے حوالہ سے تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ چیرمیں واپڈا نے، جودیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر پرعملدرآمد کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں دونوں ڈیموں کے منصوبوں کے بارے میں چیف جسٹس کو بریفنگ دیتے ہوئے یقین دلایا کہ عملدرآمد کمیٹی دونوں ڈیموں کی تعمیر کے منصوبوں پرکام شروع کرنے اوران کی جلد تکمیل کیلئے پرعزم ہے اور ان منصوبوں کے تعمیراتی کام کے جلد آغاز کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے چیئرمین واپڈا کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پانی کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق اور اس کی بقاءکا ذریعہ ہے۔








