18.2 C
Islamabad
منگل, مارچ 18, 2025
ہومضلعی خبریںچیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی زیر صدارت صحت کارڈ پلس پروگرام پر...

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی زیر صدارت صحت کارڈ پلس پروگرام پر بریفنگ اجلاس

- Advertisement -

پشاور۔ 18 مارچ (اے پی پی):چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کی زیر صدارت صحت کارڈ پلس پروگرام پر بریفنگ اجلاس کا انعقاد ہوا۔ بریفنگ کے دوران چیف سیکرٹری کو مستفید ہونے والے افراد کی موجودہ تعداد، پروگرام کے تحت خدمات فراہم کرنے والے ہسپتالوں، علاج معالجے کے معیار اور ہسپتالوں کے انتخاب کے طریقہ کار بارے آگاہ کیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ہسپتالوں کا انتخاب ہر سال مقرر کردہ جانچ کے معیار کی بنیاد پر باقاعدہ جائزے کے بعد کیا جاتا ہے۔ چیف سیکرٹری نے شفافیت اور جوابدہی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس بات کی تاکید کی کہ عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تھرڈ پارٹی جائزہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے پروگرام کے فنڈز کی فراہمی اور اخراجات کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔

- Advertisement -

اجلاس میں سیکرٹری صحت، سیکرٹری خزانہ، سی ای او صحت کارڈ پلس اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔صحت کارڈ پلس خیبر پختونخوا حکومت کا ایک اہم صحت تحفظ منصوبہ ہے، جس کے تحت صوبے بھر کے 10.5 ملین خاندانوں کو مفت ان پیشنٹ صحت خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573742

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں