چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد ٹریفک پولیس ( آئی ٹی پی)محمد سرفراز ورک نے ٹریفک پولیس کو فراہم کردہ الیکٹرک گاڑیوں کا معائنہ کیا اور گاڑیوں کی آپریشنل استعدادکار اور کارکردگی کا جائزہ لیا
چیف ٹریفک آفیسر محمد سرفراز ورک کا ٹریفک پولیس کو فراہم کردہ الیکٹرک گاڑیوں کا معائنہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔7جون (اے پی پی):چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد ٹریفک پولیس ( آئی ٹی پی)محمد سرفراز ورک نے ٹریفک پولیس کو فراہم کردہ الیکٹرک گاڑیوں کا معائنہ کیا اور گاڑیوں کی آپریشنل استعدادکار اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔آئی ٹی پی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر کو گاڑیوں کی مرمت و چارجنگ اسٹیشن کے متعلق مکمل بریفنگ دی گئی۔چیف ٹریفک آفیسر محمد سرفراز ورک نے رش مینجمنٹ اور شہریوں کی بروقت مدد کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور شائستہ رویے کے ساتھ پیش آیا جائے۔چیف ٹریفک آفیسر محمد سرفراز ورک نے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شہریوں کی رہنمائی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔








