چیلسی کے کوچ اینزو ماریسکا پر ایک میچ کی پابندی اور 8ہزار پاؤنڈ جرمانہ عائد

لندن ۔16اکتوبر (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ کے کلب چیلسی کے ہیڈ کوچ اینزو ماریسکا کو نامناسب رویے پر ایک میچ کی پابندی اور 8 ہزار پاؤنڈ جرمانہ عائد کر دیا گیا۔شنہواکے مطابق یہ واقعہ رواں ماہ لیورپول کے خلاف چیلسی کی فتح کے دوران پیش آیا، جب 95ویں منٹ میں سٹیواو ویلیان کے گول پر اینزو ماریسکا نے جوش میں آ کر اپنا تکنیکی علاقہ چھوڑ کر کھلاڑیوں کے …

لندن ۔16اکتوبر (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ کے کلب چیلسی کے ہیڈ کوچ اینزو ماریسکا کو نامناسب رویے پر ایک میچ کی پابندی اور 8 ہزار پاؤنڈ جرمانہ عائد کر دیا گیا۔شنہواکے مطابق یہ واقعہ رواں ماہ لیورپول کے خلاف چیلسی کی فتح کے دوران پیش آیا، جب 95ویں منٹ میں سٹیواو ویلیان کے گول پر اینزو ماریسکا نے جوش میں آ کر اپنا تکنیکی علاقہ چھوڑ کر کھلاڑیوں کے ساتھ جشن منانا شروع کر دیا۔

ریفری انتھونی ٹیلر نے انہیں دوسرا یلو کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا۔فٹبال ایسوسی ایشن (ایف اے) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الزام تھا کہ کوچ نے غیر مناسب انداز اپنایا، اور ممکنہ طور پر نامناسب یا توہین آمیز زبان استعمال کی، جس کی بنیاد پر انہیں 96ویں منٹ کے آس پاس باہر بھیج دیا گیا۔

45 سالہ اینزو ماریسکا نے الزامات کو تسلیم کرتے ہوئے سزا قبول کر لی ہے۔ وہ ہفتہ کو ناٹنگھم فاریسٹ کے خلاف ہونے والے مقابلے میں ڈگ آؤٹ میں موجود نہیں ہوں گے۔ ان کی غیر موجودگی میں اسسٹنٹ کوچ ویلی کابیایرو ٹیم کی قیادت کریں گے۔یہ اینزو ماریسکا پر پریمیئر لیگ میں دوسری بار ٹچ لائن پابندی ہے۔

اس سے قبل اپریل 2025 میں وہ فلہام کے خلاف میچ کے دوران جشن مناتے ہوئے تیسرا یلو کارڈ حاصل کرنے پر ایک میچ کی پابندی کا سامنا کر چکے ہیں۔

مزید خبریں