لندن۔4جولائی (اے پی پی):چیمپئنز آف لیجنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل (جمعہ کو ) مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ پہلا میچ آسٹریلیا چیمپئنز اور جنوبی افریقا چیمپئنز کے درمیان ایجبسٹن ،برمنگھم میں کھیلا جائے گا،آسٹریلیا چیمپئنز کو فاسٹ بائولر بریٹ لی لیڈ کر رہے ہیں جبکہ جنوبی افریقا چیمپئنز ٹیم کو جیک کیلس لیڈ کر رہے ہیں۔ جمعہ کو دوسرا میچ بھارت چیمپئنز اور ویسٹ انڈیز چیمپئنز کے درمیان اسی …
چیمپئنز آف لیجنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل دو میچ کھیلے جائیں گے

مزید خبریں
لندن۔4جولائی (اے پی پی):چیمپئنز آف لیجنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل (جمعہ کو ) مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ پہلا میچ آسٹریلیا چیمپئنز اور جنوبی افریقا چیمپئنز کے درمیان ایجبسٹن ،برمنگھم میں کھیلا جائے گا،آسٹریلیا چیمپئنز کو فاسٹ بائولر بریٹ لی لیڈ کر رہے ہیں جبکہ جنوبی افریقا چیمپئنز ٹیم کو جیک کیلس لیڈ کر رہے ہیں۔
جمعہ کو دوسرا میچ بھارت چیمپئنز اور ویسٹ انڈیز چیمپئنز کے درمیان اسی مقام ایجبسٹن ،برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔ بھارت چیمپئنز کو آل رائونڈر یوراج سنگھ لیڈ کر رہے ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو کرس گیل لیڈ کر رہے ہیں۔چیمپئنز آف لیجنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 12 جولائی کونارتھمپٹن میں کھیلے جائیں گےجبکہ فائنل میچ 13 جولائی کو برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔








