چین،اکتوبر کے دوران خام تیل کی ریفائنڈ پیداوارمیں 4.6 فیصد اضافہ

71
عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

بیجنگ ۔ 18 نومبر (اے پی پی) چین نے کہا ہے کہ اکتوبر کے دوران اس کی تیل کی ریفائنڈ پیداوار (ریفائنری پروسیسنگ) میں 4.6 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ پٹرولیم مصنوعات سے شرح منافع میں اضافہ ہے۔قومی ادارہ برائے اعداد و شمار کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے دوران ملکی ریفائنریوں میں 52.78 ملین ٹن (12.43 ملین بیرل یومیہ) خام تیل کی پروسیسنگ کی گئی جو اکتوبر 2017 ءکے مقابلے میں 4.6 فیصد زیادہ ہے۔ریفائنری پیداوار میں اضافے کے باعث خام تیل کی درآمد میں بھی تیزی آئی۔سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران خام تیل کی ریفائنری پروسیسنگ 7.8 فیصد اضافے کے ساتھ 505.1 ملین ٹن (12.13 ملین بیرل یومیہ) رہی۔